سابقہ فرانسیسی خاتون اول کی صدر سے علیحدگی , تفصیلات آج شائع ہوں گی

Valerie

Valerie

پیرس (جیوڈیسک) ویلیری ٹریئروائلر نے اس بارے میں تفصیلات بھی ظاہر کر دیں اور کہا ہے کہ اس معاشقے کی خبر پر انہیں کتنا دکھ ہوا تھا اور یہ سب کچھ ان کے لیے کتنا ناقابل یقین تھا۔

اس بارے میں سابقہ خاتون اول نے فرانسوا اولانڈ سے چھپا کر اپنی جو یاد داشتیں لکھیں ، وہ آج شائع ہو رہی ہیں۔ وائلر کا رشتہ۔ فرانسوا اولانڈ اور ویلیری ٹریئروائلر کے باہمی تعلقات اس سال جنوری میں اچانک اس وقت ختم ہو گئے تھے جب پیرس سے شائع ہونے والے ایک میگزین نے یہ سنسی خیز انکشاف کر دیا تھا کہ موجودہ فرانسیسی صدر کا جولی گائیٹ نامی ایک بیالیس سالہ اداکارہ سے معاشقہ چل رہا ہے۔

اس کتاب کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ صدر اولانڈ کی موجودہ ساکھ بہتر بنانے میں شاید ہی مددگار ثابت ہو سکے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق صدر اولانڈ کی عوامی مقبولیت اس وقت اتنی کم ہو چکی ہے کہ انہیں فرانسیسی تاریخ کا سب سے کم مقبول صدر قرار دیا جا سکتا ہے۔

وائلر نے اپنی کتاب میں لکھا ہے، کہ جولی گائیٹ کے بارے میں معلومات ہر اخبار کی شہ سرخیوں میں شامل تھیں۔ میں باتھ روم کی طرف بھاگی اور پلاسٹک کا وہ بیگ پکڑا جس میں نیند کی گولیاں تھیں۔

فرانسوا میرے پیچھے دوڑتے ہوئے آئے۔ انہوں نے یہ پلاسٹک بیگ مجھ سے چھیننے کی کوشش کی۔ نیند کی گولیاں بستر پر اور فرش پر گر پڑیں۔ جتنی بھی گولیاں میرے ہاتھ لگیں ، میں نے نگل لیں۔ میں سونا چاہتی تھی۔ میں نہیں چاہتی تھی کہ اس لمحے کے بعد آنے والے گھنٹوں کے لیے زندہ رہوں۔ پھر میں بے ہوش ہو گئی تھی۔