اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہورہے ہیں جب کہ انہوں نے اس حوالے سے تصدیق کر دی ہے۔
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا جبکہ ملک کو سنگین بحرانوں سے پی ٹی آئی ہی نکال سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جلد شیڈو کابینہ کا اعلان کرے گی۔ تحریک انصاف میں جاوید ہاشمی کی پارٹی سے علیحدگی کے بعد صدر کا عہدہ خالی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ چوہدری سرور کو پارٹی کا صدر بنایا جائے گا۔