اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ کہتے ہیں عمران خان کی طرح وہ بھی کرپشن پر سمجھوتہ نہیں کرتے۔ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی پھر ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
چوہدری سرور نے کہا کہ لوگ تو انہیں پہلے سے ہی تحریک انصاف کا آدمی سمجھتے تھے۔ چوہدری سرور نے کہا کہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں 5 فی صد کی بجائے 95 فی صد لوگ حکمرانی کریں۔
چوہدری سرور نے مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ تو نہیں بنایا تاہم ملک بھر کے عوام کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دے دی۔چوہدری سرور نے کہا کہ انہوں نے کرپشن ناانصافی، شفافیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ، یہی عمران خان کا ایجنڈا ہےاور ان کا تحریک انصاف میں شامل ہونے کا مقصد بھی۔