نئی دہلی (جیوڈیسک) سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کو قتل کی دھمکی ملی ہے ، انھیں موصول ایک خط میں لکھا گیا کہ ‘‘ اگر مدناپور میں قدم رکھے تو تم زندہ واپس نہیں جا سکو گے’’۔
بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر گنگولی کو یہ خط 5 جنوری کو موصول ہوا اور انھیں اس مقام کا دورہ 19 تاریخ کو کرنا ہے ،گنگولی نے پولیس میں شکایت درج کرادی مگر اب تک واضح نہیں ہو سکا کہ یہ دھمکی کہاں سے آئی۔
گنگولی نے کہا کہ اب مجھے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر روک دیا گیا ہے ، میں نے معاملے سے پولیس کو آگاہ کر دیا جو ضروری اقدامات کر رہی ہے۔