سابق بھارتی خاتون صدر پریتبھا پٹیل کا بھائی پروفیسر قتل کیس میں نامزد

Prytbha Patel

Prytbha Patel

نئی دہلی (جیوڈیسک) سابق خاتون بھارتی صدر پریتبھا پٹیل کے چھوٹے بھائی گجندرہ پٹیل اور سابق رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر الہاس پٹیل کو ستمبر 2005ء میں قتل ہونیوالے انگلش کے پروفیسر وی جے پٹیل کے قتل کیس میں نامزد کر دیا گیا جو سابق صدر کیلئے دھچکے سے کم نہیں ہے۔

اس مقدمے کو ’’جلگون مرڈر‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ پروفیسر کی بیوی نے مؤقف اختیار کیا کہ پریتبھا کا بھائی میرے خاوند کے قتل کا ماسٹر مائنڈ ہے۔