بغداد (جیوڈیسک) عراق کے سابق صدر صدام حسین کے وفادار فوجی جنرل سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک۔
سابق عراقی صدر صدام حسین کے وفادارترین اشخاص میں شامل سابق فوجی جنرل عزت الدوری صوبہ صلاح الدین میں فورسزکی کارروائی کے دوران ہلاک ہو گئے۔
عزت الدوری کو موجودہ حکومت کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے کا ماسٹرمائنڈ سمجھا جاتا تھا جب کہ ملک بھر میں داعش کو پھیلانے میں بھی ان کا اہم کردار تھا جنہوں نے داعش کے جنگجوؤں کو ملک میں تخریبی کارروائیوں میں مدد بھی فراہم کی۔
دوسری جانب صوبہ صلاح الدین کے گورنر نے تصدیق کی ہے کہ سابق جنرل عزت الدوری ملٹری آپریشن میں مارے گئے ہیں جب کہ انہوں نے فوجی کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ مغربی شہرتکریت میں فوج اور داعش جنگجوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران عزت الدوری بھی کارروائی میں مارے گئے۔