بغداد (جیوڈیسک) سابق عراقی صدر صدام حسین کی اہلیہ اور سوتیلا بھائی انتقال کر گئے۔ رپورٹس کے مطابق عراق کی وزارت قانون نے اعلان کیا ہے کہ صدام کا سوتیلا بھائی وطبان ابراہیم الحسن مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انتقال کر گیا ہے۔
صدام کے اس سوتیلے بھائی پر انسانیت سوز کارروائیاں انجام دینے کے الزامات تھے اور اسے پھانسی پر لٹکانے کی سزا سنائی گئی تھی۔
دوسری جانب اردن میں صدام حسین کی بیوی ساجدہ خیراللہ طلفاح کی موت کی متضاد خبریں نشر ہوئی ہیں۔ کویتی صحافی فجر السعید نے لکھا ہے کہ صدام کی بیوی 71 برس کی عمر میں اردن کے ایک ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئی۔