سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن نے حامد میر کی عیادت کی

Munawar Hassan

Munawar Hassan

کراچی (جیوڈیسک) سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی میڈیا پر پابندیاں لگیں، پابندیاں لگانے والے چلے گئے لیکن جن پر پابندیاں لگیں وہ سرخرو رہے۔

سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کراچی کے نجی اسپتال میں معروف صحافی حامد میر کی عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حامد میرپر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ منور حسن نے کہا کہ اگر جنگ اور جیو سے کسی کو اختلاف ہے تو وہ عدالتیں موجود ہیں وہاں جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی میڈیا پر پابندیاں لگیں، پابندیاں لگانے والے چلے گئے لیکن جن پر پابندیاں لگیں وہ سرخرو رہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حامد میر پر حملے کے بعد جس قسم کے تبصرے کئے گئے ان سے دل شکنی ہوئی۔