پائی خیل (نامہ نگار) سابق ناظم یونین کونسل پائی خیل عصمت اللہ خان کی والدہ کی 43ویں برسی منائی گئی تفصیلات کے مطابق سابق ناظم یونین کونسل پائی خیل عصمت اللہ خان کی والدہ ماجدہ کی 43ویں برسی کے موقع پرقرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔مقامی علماء کرام وحفاظ کرام مفتی سلطان احمدقادری ،قاری آصف عنایت اللہ چشتی ،حافظ کریم اللہ چشتی،حافظ غلام سرورنقشبندی، مولوی محمدحنیف نقشبندی، مولوی امان اللہ قادری کے علاوہ دیگرحفاظ کرام نے شرکت کی ۔مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے ان کی قبرپرقرآن خوانی کے بعددعائے مغفرت کی گئی اورحفاظ کرام کوریفریشمنٹ کرائی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پائی خیل (نامہ نگار)جامع مسجدگلزارمدینہ محلہ بدری خیل سوانس کی دیوارپربجلی کی گیارہ ہزاروولٹیج کی تاریں منڈلانے لگیں ۔تفصیلات کے مطابق جامع مسجدگلزارمدینہ محلہ بدری خیل سوانس کی دیوارپربجلی کی گیارہ ہزاروولٹیج کی تاریں منڈلانے لگی ہیں ۔جن کی وجہ سے مستریوں کومسجدکامیناربنانے کے لئے شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔علاوہ ازیں آنیوالے وقت میں بجلی کی ان تاروں کی وجہ سے کافی نقصان ہوسکتاہے۔واپڈاکے ارباب اختیارسے جب مسجدانتظامیہ نے رابطہ کیاتوانہوں نے بجلی کے کھمبوں کودوسری جانب شفٹ کرنے کے لئے ایک لاکھ روپے کاتقاضاکردیا۔عوامی وسماجی حلقوں کے علاوہ مسجدامام مولانامحمداشرف خان،مسجدکمیٹی ممبران شیرخان،عبدالعزیز،عنصرخان،طارق سوانسی ودیگرنے ایکسین واپڈامیانوالی سے بجلی کی تاروں کودوسرے جانب شفٹ کرنے کامطالبہ کیا ہے۔