اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالنے والے حماد اظہر نے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔
حماد اظہر نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے حفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے حفیظ شیخ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
واضح رہےکہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز ہی حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ کی ذمہ داریوں سے ہٹایا ہے اور ان کی جگہ حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔