کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) سابق ایم پی اے صفدر عباس کے بھائی اور کزن کی ملتان ہائی کورٹ میں ضمانت خارج۔ تفصیل کے مطابق 2011 ء میں فوڈ سینٹر حیدر شاہ والا پر بھٹیوں اور شہانیوں کے درمیان گندم کی بوریوں کے معاملے پر تنازعہ ہوا تھا۔ جس میں سابق ایم پی اے صفدر عباس کے بھائی اور کزن نے مکی فاروق شہانی پر حملہ کر کے انہیں ذدوکوب کیا تھا۔
جس کا مقدمہ نمبر 180/11 درج ہوا۔ 2012 ء میں ایڈیشنل سیشن جج کروڑ نے ان کے بھائی مدثر عباس اور کزن اسد مشتاق کی ضمانت خارج کر دی اور وہ اشتہاری قرار دے دیئے گئے۔ جس پر ملزمان نے ملتان ہائی کورٹ کے جسٹس قاضی امیر کی عدالت سے عبوری ضمانت کروائی تھی۔
اور تفشیش تبدیلی کی درخواست دی تھی۔ لیکن گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے معزز جج نے ان کی درخواست خارج کر دی۔