کراچی (جیوڈیسک) ایم کیوایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق مرحوم کے والد محمد فاروق نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے بھی ڈاکٹر عمران فاروق مرحوم کے والد فاروق احمد کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔
رابطہ کمیٹی کے مطابق فاروق احمد کی نماز جنازہ کریم آباد میں مسجد صفاء میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔
کنوینر ایم کیو ایم پاکستان و رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے فاروق احمد کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل اس قسم کی خبریں بھی منظر عام پر آئی تھی کہ سابق ایم کیو ایم رہنما کے بیوی بچے لندن کے انتہائی پسماندہ علاقے میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔