اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سابق نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری انتقال کر گئے۔ سابق امیر البحر کے اہل خانہ نے فصیح بخاری کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق نیول چیف کی نماز جنازہ کل چک شہزاد میں ادا کی جائے گی۔
خیال رہے کہ ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری مئی 1997 سے اکتوبر 1999 تک پاکستان نیوی کے سربراہ رہے اور پھر اکتوبر 2011 سے لیکر مئی 2013 تک قومی احتساب بیورو (نیب) کے سربراہ بھی رہے۔
فصیح بخاری 1942 میں پیدا ہوئے اور پھر 1959 سے لیکر 1999 تک پاکستان نیوی میں خدمات انجام دیتے رہے۔