لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے سکیورٹی گارڈز نے پڑوسیوں کے ملازم کو یرغمال بنا کر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس اطلاع ملنے کے باوجود نہیں پہنچی۔
پی سی ایس آئی آر سوسائٹی میں پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ریاض کے گھر تعینات سکیورٹی گارڈ قیصر اور اس کے ساتھیوں نے موٹر سائیکل واپس مانگنے پر پڑسیوں کے ملازم تصور کو یرغمال بنا لیا اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، تصور کے ساتھیوں نے دیکھا تواس کی جان بچائی۔
تصور کا کہنا تھا دونوں سکیورٹی گارڈز شراب کے نشے میں تھے، ملازم تصور کے مالکان نے پولیس کو بارہا کالز کیں، لیکن پولیس حدود کا بہانہ بناتے ہوئے کارروائی کرنے سے گریز کرتی رہی۔