مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ سے) مہمند ایجنسی، سابق پولیٹیکل ایجنٹ مہمند و کرم امجد علی خان کمشنر کوئٹہ تعینات۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ اور آپریشن کے دور میں بہترین خدمات انجام دینے والے سابق پولیٹیکل ایجنٹ مہمندایجنسی و کرم ایجنسی امجد علی خان کو کمشنر کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
4 اکتوبر کو چیف سیکرٹری بلوچستان نے توٹیفکیشن جاری کر کے امجد علی خان کو کمشنر کوئٹہ ڈویژن چارج سنبھالنے اور ان کے پیشرو قمبر دشتی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسی طرح ڈپٹی کمشنر کوئٹہ محمد داؤد خلجی کو پشین سے تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
کوئٹہ کے نئے کمشنر امجدعلی خان قبائلی امور کے ماہر اور فاٹا میں بد امنی کے عروج کے دور میں طویل مدت تک خدمات انجام دینے کی بناء پر مذکورہ قبائلی ایجنسیوں کے کا میاب ایڈمنسٹریٹرشمار کئے جاتے ہیں۔ جہاں کے لوگ اب بھی ان کے کارناموں کو یاد کرتے رہتے ہیں۔