سابق صدرآصف زرداری کا وزیراعظم کے دورہ بھارت کے فیصلے کا خیرمقدم

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے بھارت کے نو منتخب وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا فیصلہ درست اور دانشمندانہ ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر کے ایک بیان کے مطابق سابق صدر نے وزیراعظم نواز شریف کے نریندر موودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اکثر ایسے فیصلے آسان نہیں ہوتے لیکن سیاسی قیادت کو ملکی مفاد میں ایسے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔