سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کا خدشہ ہے، حساس ادارے کی رپورٹ

 Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

کراچی (جیوڈیسک) حساس ادارے کی جانب سے کراچی پولیس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر کالعدم تنظیموں کی جانب سے حملے کا خدشہ ہے لہذا ان کی سیکیورٹی سخت اور نقل و حرکت محدود کی جائیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے آفس سے ایس ایس پی کلفٹن کو جاری ہونے والے لیٹر میں پرویز مشرف کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

واضح رہے جنرل ریٹائر پرویز مشرف پبلک مقامات پر جا رہے ہیں جبکہ ان کی رہائش گاہ کے اطراف میں سیکیورٹی کے حوالے سے لگائے گئے بیریئر بھی ہٹا لیے گئے۔