اسلام آباد (جیوڈیسک) خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے فوری طور پر سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا ۔
اسلام آباد میں سابق صدر کیخلاف خصوصی عدالت میں سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی ، جس میں عدالت نے سابق صدر کے بیرون ملک روانگی پر شدید اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئےاستفسار کیا کہ سابق صدر خصوصی عدالت کو آگاہ یا اجازت لئے بغیر بیرون ملک کیسے چلےگئے ، جسٹس مظہر نے اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا ہے ۔