لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سابق صدر جسٹس (ر) رفیق تارڑ رضائے الہی سے انتقال کر گئے۔
سابق صدر پاکستان جسٹس (ر) محمد رفیق تارڑ رضائے الہی سے انتقال کر گئے، وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔ ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
رفیق تارڑ 1997 میں سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ریٹائر ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور پھر اسی سال ملک کے صدر بنے، 1999 میں پرویز مشرف کی طرف سے نواز شریف کی حکومت کی برطرفی کے بعد انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا، وہ 2001 تک صدر رہے، رفیق تارڑ کا شمار نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔