سابق صدر کا طاہر القادری سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

 Dr Tahirul Qadri,Asif Ali Zardari

Dr Tahirul Qadri,Asif Ali Zardari

لاہور (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق صدر آصف زرداری نے طاہر القادری کو پندر منٹ کے وقفے سے دو بار فون کیا۔ دونوں رہنماؤں میں سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ طاہر القادری نے سابق صدر کو یوم شہدا اور انقلاب مارچ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سابق حکومت میں کسی بھی سیاسی کارکن کے خلاف مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا گیا یہی جمہوریت کا حسن ہے۔

طاہر القادری نے آصف زرداری کو یوم شہدا اور انقلاب مارچ سے متعلق آگاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاون میں شہید ہونیوالے افراد کے ورثا کو ان کا حق دلانا چاہتے ہیں اور انقلاب مارچ بھی جمہوریت کو بچانے کےلیے ہے۔