راولاکوٹ (سرفراز حسین سے) سابق صدارتی مشیر ملک ریاض اعوان نے خوشیاتی نی بہک کے مقام پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کے سابق صدر حاجی یعقوب خان کا پانچ سالہ دور مثالی رہا ہے جس کو دنیا یاد رکھے گی انھوں نے کہا کہ دنیا یعقوب خان کے سنہری دور کو کبھی نہیں بھولے گی راولاکوٹ میڈیکل کالج پونچھ یونیورسٹی گرلز انٹر کالج سنگولہ انٹر کالج بگ سٹی پاسپورٹ آفس ہمیشہ کے لیے ان کی یاد گار رہیں گی اس سے قبل خطہ میں پچیس صدر گزرے ہیں اگر کوئی اتنے کام بتا دے تو ستاست چھوڑ دیں گے حاجی یعقوب کے ساتھ اب بھی عوام کی بہت بڑی تعداد موجود ہے حاجی یعقوب خان آزاد کشمیر اور حلقہ تین کے ہیرو ہیں اجلاس سے ان کے علاوہ ملک الیاس اعوان، طارق ،جان محمد ، صو بیدار شریف و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
راولاکوٹ(سرفراز حسین سے) پی ٹی آئی پکھر جبوتہ کے رہنماء حاجی سرور خان نے کہا ہے کے پکھر سے بلدیاتی انتکابات میں ضرور حصہ لیں گے پکھر کو تعصبات کی وجہ سے پیچھے رکھا جا رہا ہے انھوں نے کہا کے پندرہ سالوں سے پکھر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینا میری مجبوری ہے فرسودہ نضام اور فرسودہ خیالات کے بجائے نئے چہرے سامنے آئیں گے اور تبدیلی آئے گی شہید گلہ پکھر علی سوجل بن بہک میں ترقی کے دعوے کرنے والے کام بھی بتائے کے کون سے تیر مارے ہیں تولی پیر روڈ علی سوجل کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے عمران خان کے ویژن کو ساتھ لے کر چلوں گا انھوں نے کہا نیر ایوب سے مشاورت کے بعد فیصلے کروں گا انھوں نے کہا کے نیر ایوب نے حلقہ تین میں مقبولیت بخشی ہے ۔
راولاکوٹ(سرفراز حسین سے) پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ تین کے سنیئر نائب صدر عارف مغل نے کہا ہے کے سردار مسعود خان اعلیی صلاحیتوں کی حامل شخصیت ہیں ان کا صدر ریاست بننا کشمیری عوام کے لیے نیک شگون ہے ہم امید کرتے ہیں کے صدر مسعود خان مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلیے اہم کردار ادا کریں گے انھوں نے کہا کے مسعود خان کا انتخاب وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی مدبرانہ سوچ اور کشمیریوں سے دلی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے انھوں نے کہا کے ہم مسعود خان کو صدر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کے مسعود خان کشمیریوں کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اہم کردار ادا کریں گے ۔
راولاکوٹ(سرفراز حسین سے) پونچھ ڈویژن بھر کی سڑکیں کھنڈرات حادثات آئے روز کا معمول بن گئے درجنوں جانیں ضائع ہو چکیں شاہراہ غازی ملت ہفتوں بند رہتی ہے گڈز ٹرانسپورٹ نے پہیہ جام ہڑتال اور احتجاج کا عندیہ دے دیا تیس اگست کو مشاورتی اجلاس طلب انتظامیہ اور محکمہ شاہرات کو ٹف ٹائم دیا جائے گا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گڈز ٹرانسپورٹ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر حاجی سردار افراہیم خان منعقد ہوا جس میں گڈز ٹرانسپورٹ یونین کے اکثریتی نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ شاہرات اور پونچھ ڈویژن کی انتظامیہ کی نا اہلی اور غفلت کے باعث آئے روز ہونے والے ٹریفک حادچات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حاجی افراہیم خان سیکرٹری جنرل ذاکر شیر افضل خان حاجی منظور خان سلیم خان ضرار خان رفیق خان مراد خان عدنان خان شفیق خان طاہر خان ودیگر نے کہا ک گزشتہ چھ ماہ سے مختلف ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن چکے جن میں بچے خواتین بوڑھے اور جوان شامل ہیں نوے فیصد حادثات انتظامیہ اور محکمہ شاہرات کی غفلت اور لا پروائی سے ہوئے شاہرائے غازی ملت پندرہ پندرہ دن بند رہتی ہے محکمہ شاہرات کے پاس پرانی ناکارہ مشینری ہے جدید مشینری موجود نہیں ڈھلکوٹ پل ایک مدت سے بند پڑا ہے ہیوی گاڑیوں کو براستہ مری کوہالہ باغ راولاکوٹ آنا پڑتا ہے جس سے پانچ گھنٹے اضافی وقت اور تین ہزار روپیہ آئل پر اضافی لگتا ہے گڈز ٹرانسپورٹ یونین بارہا متعلقہ محکموں کو آگاہ کر چکی مگر ارباب اختیار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ڈویژنل انتطامیہ کا غیر زمہ دارانہ رویہ بے حسی اور لا پروئی ان حوادث کا سبب بنی جس باعث گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بروز منگل تیس اگست ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں سدھنوتی باغ ہجیرہ راولاکوٹ اور دیگر علاقوں سے زمہ داران شرکت کریں گے باہمی مشاورت کے بعد مکمل پہیہ جام کی کال دیں گے اجلاس میں ایس سی شاہرات سمیت تمام زمہ دار افیسران کی معطلی تبادلے اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کے حادثات کا شکار ہونے والے ڈرائیور امتیاز مرحوم اور ڈرائیور جاوید مرحوم کے ورثاء کو فی الفور تین تین لاکھ معاوضہ ادا کیا جائے آزاد کشمیر کے علاقہ میں حادثہ کا شکار ہونے والے ٹرک جائے حادثہ سے نکالے جائیں اور مرمتی پر اٹھنے والے اخراجات بھی حکومت ادا کرے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہ ہوا تو پہیہ جام ہڑتال میں پبلک ٹرانسپورٹ اور انجمن تاجران کو بھی شامل کیا جائے اور غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رکھی جائے گی ۔
راولاکوٹ(سرفراز حسین سے) ۔تھوراڑ مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام سردار مسعود عبداللہ کے بطور صد ر ریاست حلف اٹھانے کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقا د کیا گیا اجلاس کی صدارت مرکزی رہنماء مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر ڈاکٹر جنت حسین نے کی اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے شرکت کی تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان و رہنمائوںکو مدعو کیا گیا اجلا س میں بڑی تعداد میں عوام علاقہ و سیاسی کارکنان نے شرکت کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض مرکزی رہنماء مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزا د کشمیر تھوراڑ سردار ناصرصابر نے انجام دیے اجلاس میں متفقہ طور پر آزاد کشمیر کا صدر منتخب ہونے پر سردار مسعود عبد اللہ کو مبارک باد پیش کی گئی اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کی گئی اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم ریاست آزاد کشمیر راجہ فاروق حید ر کا سردار مسعود عبداللہ کوآزاد کشمیر کا صدر منتخب کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا گیا اجلاس میں مٹھائی تقسیم کی گئی اجلاس سے انسپکٹر (ر) یوسف خان ، سردار راشد ذوالفقار، سردار سجاد کمال ، سردار شہزا د کمال، سردار زبیر گلزار ، سردار شبیر خان ، سردارقادر خان ، سردار عدنان قادر، سردار افتخار خان و دیگر نے بھی نے خطا ب کیا اور سردار مسعود عبدا للہ خان کو صدر آزاد کشمیر کا حلف اٹھانے پر مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ تھوراڑ کاہنڈی کی پسماندگی دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور اعلی سفارتکارو قابل ترین شخصیت کو صدر آزاد کشمیر منتخب کرنے پر وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید رکا شکریہ اد اکیا ۔
راولاکوٹ(سرفراز حسین سے) راولاکوٹ اور گرد و نواح میں چوری شدہ اور ٹمپرڈ گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن درجنوں گاڑیاں تھانے پہنچا دی گئیں تفصیلات کے مطابق پولیس کار لفٹنگ سیل کے ٹریفک ٹریفک ایکسپرٹ محمد عرفان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ایسی درجنوں گاڑیوں جن کے خلاف مقدمات درج ہیں اور مکمل کاغذات موجود نہ ہیں اور ٹمپرڈ ہیں جن میں اکثریتی چوری شدہ ہیں پکڑ کر تھانے پہنچا دی ہیں کار لفٹنگ سیل کے زمہ داران کا کہنا ہے کے یہ آپریشن مزید جاری رہے گا اور کسی کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ۔
راولاکوٹ(سرفراز حسین سے) نواحی موضع نکر کابیالیس سالہ نوجوان ڈرائیور جاوید خان ڈمپر حادثے میں جاں بحق، حادثہ گزشتہ شب آزادپتن کے قریب پیش آیا مرحوم کو ہفتے کے روز آبائی گائوں نکر میں سپرد خاک کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق نواحی موضع نکر سے تعلق رکھنے والا جاوید خان ولد شاہجہان خان عمر بیالیس برس راولنڈی سے مال بردار گاڑی(ڈمپر) لے کا پانیولہ آرہا تھا کہ آزاد پتن کے نزدیک گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس میں صرف ڈرائیور ہی موجود تھا جو زندگی کی بازی ہار گیا مرحوم معروف سیاسی و سماجی رہنما اور سابق وائس چیئرمین یو سی بنگوئیں مقامی بزرگ تاجر سردار شاہجہان خان کا بیٹا تھا جس نے سوگواروں میں والدین اور بیوہ کے ساتھ ساتھ دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے مرحوم کی حادثاتی موت کی خبر پورے علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ہر آنکھ اشکبار تھی مرحوم کی نماز جنازہ میں سابق سپیکر اور بزرگ پارلیمنٹیرین سردار سیاب خالداور ممبر اسمبلی سردار صغیر چغتائی، پی ایم ایل ن حلقہ چار کے صدر سردار عاشق خان، مقامی بار کے صدر سردار ادریس ایڈووکیٹ، سردار ممتاز ایڈووکیٹ ،جے کے پی پی کے صدر حلقہ یاسر اسحاق، معروف کنٹریکٹر راجہ اظہر آزاد، چوہدری محمد اسلم خان، انجمن تاجراں کے صدر سردار اشفاق خان، سابق صدر سردار عبدالرزاق خان سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں، ٹرانسپورٹروں، انجمن تاجراں کے عہدیداران، وکلائ، صحافیوں، اساتذہ، علمائے کرام اور عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم اپنے آبائی گائوں نکر میں سپردخاک کر دیا گیا دریں اثناء جے کے پی پی کے صدر اور ممبر اسمبلی سردار خالد ابراہیم خان، پی ٹی آئی آزادکشمیر کے مرکزی کو آرڈینیٹر سردار الطاف خان، سنٹرل یونین آف جرنلسٹس آزادکشمیر کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر سیّد مسعود گردیزی، سابق چیئر پرسن پی اے سی بیگم شمشاد عزیز، ملک کے معروف بزنس مین سردار تنویر الیاس اور سابق چیئرمین ضلع زکواة سردار زاہد شریف نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں مرحوم کی حادثاتی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پانیولہ(نامہ نگار) پانیولہ اور اس کے نواحی علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور گرمی کا زور ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ خنکی بھی بڑھ گئی یہاں آنے والے ملکی سیاح بارش سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ ہلکی سردی بھی محسوس کرتے رہے حالیہ بارشوں سے جہاں فضاء صاف و شفاف ہو گئی وہاں تیز ہوائیں چلنے سے مکئی کی فصل کو بھی نقصان پہنچا اور بالائی علاقوں داتوٹ، ٹوپہ کھیریاں، ایڑ گلی بیروٹہ، بیڑیں اور بھاگیانہ میں موسم نے اچانک انگڑائی لے لی اور ان علاقوں میں ہلکی سردی محسوس کی جانے لگی۔
راولاکوٹ(سرفراز حسین سے) مسلم کانفرنس کے رہنما سردار منور انقلابی نے کہا ہے کہ سردار سکندر حیات خان نے غازی ملت کے بارے میں ہرزہ سرائی کر کے آسمان کی طرف تھوکنے کی کوشش کی ہے جو شخص اپنے محسنوں کے خلاف اس طرح کی باتیں کرے وہ کبھی سرخرو نہیں ہو سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخباری بیان میں کیا جس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر غازی ملت کو دوسرا قائد اعظم کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا آزادکشمیر کی تاریخ میں غازی ملت سردار ابراہیم خان، سردار عبدالقیوم خان اور کے ایچ خورشید جیسی شخصیات ہی وہ عظیم ہستیاں ہیں جنکے گرد تحریک و تاریخ گھومتی ہے غازی ملت نے اپنی اولاد خاندان قبیلے کی پرواہ کئے بغیر آزادی کشمیر کے لئے جو قربانیاں دیں وہ لازوال ہیں ان حالات میں اپنے محسنوں کے خلاف زبان درازی سیاست دانوں کو زیب نہیں دیتی ہم ہر فورم پر نہ صرف اس اقدام کی مزمت کرتے ہیں بلکہ یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ موصوف اپنے الفاظ واپس لیتے ہوئے پوری قوم سے معذرت کریں۔