اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکا روانہ ہو گئے۔ شاہد خاقان عباسی کی بہن اور بہنوئی کورونا کے باعث علیل ہیں اور وہ ان کی عیادت کے لیے امریکا گئے ہیں۔
وفاقی کابینہ نے 24 دسمبر کو شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد سابق وزیراعظم کی درخواست پر انہیں 15 دن کے لیے امریکا جانے کی اجازت دی گئی ہے۔