لاہور (جیوڈیسک) پنجاب یونیورسٹی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کی بی اے کی ڈگری منسوخ کر دی ہے۔
عبدالقادر گیلانی نے 2005-6 کے سیشن میں بی اے کا امتحان دیا اور دوران امتحان نقل کرنے پر ان کے خلاف یو ایم سی کا کیس بنایا گیا اور یوسف رضا گیلانی نے وائس چانسلر ارشد محمود سے اپنے بیٹے کی ڈگری جاری کروائی۔
جامعہ کی انتظامیہ نے عبدالقادر کی ڈگری کے حوالے سے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔