سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طبیعت اچانک خراب، اسپتال منتقل

Yousuf Raza Gilani

Yousuf Raza Gilani

لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انھیں استپال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو شدید گرمی کے باعث ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کے باعث انھیں فوری طور پر جیل روڈ پر واقع ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کے میڈیکل ٹیسٹ لے رہے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی کے پرسنل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کے ضروری میڈیکل ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔