ملتان (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملک کی موجودہ صورت حال کے باعث پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے فوری حکمت عملی تشکیل دینے کے لئے ہارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے، جب بھی پاکستان پیپلز پارٹی متحرک ہوتی ہے خطرے کی گھنٹی بج جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ملتان کے پل اور ترقی دیکھ کر اپنے چچا اور موجودہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تعریف کی، چلیں اس بہانے انہوں نے ہماری تعریف تو کی جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام ہی سب سے بڑی منصف ہے اوراب انہوں نے کہنا شروع کر دیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت موجودہ حکومت سے کہیں بہتر تھی۔