کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سابق وزرائے اعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور مخدوم امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے اور اس پر ان رہنماؤں اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ان رہنماؤں کو جنہیں پیپلز پارٹی نے بڑے بڑے عہدوں بشمول وزیر اعظم پاکستان کے عہدوں تک پر معمور کیا۔
آج ان افراد کے خلاف کرپشن کے مقدمات بنائے جا رہے ہیں اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ تک جاری کئے جا رہے ہیں جبکہ ان میں سے بعض رہنماوں کے بیرون ملک جانے پر بھی پابند عائد کر دی گئی ہے۔