کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 500 وکٹیں مکمل کرلیں۔ جارحانہ بیٹنگ اورطوفانی چھکے، پہچان ہیں شاہدآفریدی کی ، لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوتی، آفریدی وکٹیں اڑانے میں بھی مہارت رکھتے ہیں، انہیں جادوئی بولنگ سے بیٹسمین کوگھمانے کاہنر بھی آتا ہے۔
ہرفارمیٹ کی کرکٹ میں انہوں نے وکٹوں کے انبارلگائے،27 ٹیسٹ میں 48 ،378 ون ڈے میں 378 اور 72 ٹی ٹوینٹی میں 75 وکٹیں۔ اس طرح شاہدآفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی پانچویں سنچری مکمل کرلی۔ یہ کارنامہ انجام دینیوالے چوتھے پاکستانی ہیں۔