سابق تحصیل ناظم کروڑ اور ان کے دو گن مینوں کے خلاف اسلحہ کی نمائش کرنے پر مقدمہ درج

Weapons

Weapons

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) پولیس تھانہ کروڑ نے سابق وفاقی وزیر سردار بہادر احمد خان سیہڑ کے بھائی سابق تحصیل ناظم کروڑ اور ان کے دو گن مینوں کے خلاف اسلحہ کی نمائش کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔سابق تحصیل ناظم نے مسلم لیگ ن کےMNAصاحبزادہ فیض الحسن کے بھتیجے امید وار چئیر مین یونین کونسل گرے والا صاحبزادہ محبوب الحسن کے مدمقابل PTIکے امیدوارچوہدری محمد اشرف کی الیکشن کمپین کے سلسلہ میں اپنے گن مینوں مے ہمراہ شرکت کی تھی۔

جس پر پولیس تھانہ کروڑ نے سردار سجاد احد خان اور ان کے گن مینوںمحمد جمال اور بھورل نامی شخصکے خلاف سب انسپکٹر محمد اکبر کے مدعیت میں B 11کا مقدمہ درج کر لیا۔