سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کا چیئرمین پی سی بی کا انتخاب لڑنے کا اعلان

 Abdul Qadir

Abdul Qadir

لاہور (جیوڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق لیگ اسپنر کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے معاملات کو ایک کرکٹر ہی بہتر انداز سے چلا سکتا ہے۔

لاہور میں عبدالقادر نے کہا کہ پی سی بی کے الیکشن کااعلان خوش آئند ہے، کرکٹرز کے لیئے آگے بڑھ کر کھیل کی خدمت کرنے کا یہ اچھا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخاب کے لیئے اگر بورڈ کی نوکری چھوڑنی پڑے گی تو وہ چھوڑ دیں گے۔

وہ کرکٹر کی حیثیت سے انتخاب لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن گریجویشن کی شرط رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔