سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد نے زندگی کی 80 بہاریں دیکھ لیں

Hanif Mohammad

Hanif Mohammad

کراچی (جیوڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کی سالگرہ کی تقریب میں معین خان، یونس خان، انور علی، عدنان اکمل اور سرفراز احمد نے شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف محمد کا کہنا تھا کہ وہ سانحہ پشاور پر بہت افسرد ہ ہیں۔ ان کی خواہش تھی کہ سالگرہ کی تقریب نہ منائی جائے تاہم دوستوں کے اصرار پر تقریب کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر یونس خان کا کہنا تھا کہ حنیف محمد ایک عظیم کھلاڑی ہیں۔ جن کا ریکارڈ توڑنے کا وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے۔