سابق ٹیسٹ کرکٹر ذاکر خان قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر مقرر

Zakir Khan

Zakir Khan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان کو ہٹا کر سابق ٹیسٹ کرکٹر ذاکر خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کر دیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں نئے ٹیم منیجر کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو ٹیم کے منیجر کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر ذاکر خان ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے منیجر ہوں گے۔

نجم سیٹھی کے دور میں معین خان کو پہلے چیف سلیکٹر اور پھر بعد میں منیجر مقرر کیا گیا تھا۔ پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے لیے کوچ کا اعلان نو فروری کو ہو گا۔