پھرائے (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم ینگ لگ شیناوترا نے مداحوں کے ساتھ ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ 22 مئی 2014ء کو فوجی بغاوت کے بعد ان پر پانچ سال کیلئے سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ہے تاہم فیس بک پر 50 لاکھ فین ہونے کے حوالے سے انہوں نے دورے شروع کئے ہیں۔
سیلفیاں اور مسکراہٹوں کے تبادلوں کے ساتھ انہوں نے فوج کو احساس دلایا ہے کہ انکا خاندان اب بھی سیاست میں موجود ہے۔