سابق ملکہ حسن سشمیتا سین نے فلمی دنیا میں واپسی کا اعلان کردیا۔ معروف بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے ممبئی میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد نئی فلم کے ساتھ فلم نگری میں دھوم مچانے والی ہیں۔
سابق مس یونیورس کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے پروڈیوسر فلم کے نام کا اعلان نہ کردیں وہ اس بارے میں کچھ نہیں بتائیں گی۔ سشمیتا نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے تین برس تک فلمی دنیا سے دور رہیں۔