سابق دور میں اگر لوٹ مار نہ کی جاتی تو ملک مسائل کی دلدل میں نہ پھنستا، سید عرفان

PML-N

PML-N

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے نو منتخب کی کونسلرز، سید عرفان بنیاد شاہ گیلانی، ذولفقار اقبال قریشی، سجاد بھٹی نے گذشة روز این اے 129 کی تمام یونین کونسل کے جنرل کونسلرز سے ملاقات کی اور اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سابق دور میںاگر لوٹ مار نہ کی جاتی تو ملک مسائل کی دلدل میں نہ پھنستا، امید ہے میاں شہباز شریف جلد وارڈ کونسلرز کو اختیارات اور بھر پور اعزازیہ کا اعلان کرئے گے۔عرفان شاہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) تعمیر پاکستان کی سیاست کررہی ہے ـ سی پیک کی صورت میں ایک نئے پاکستان نے جنم لیاہے ـ چارو ںصوبے مل کر جمہوریت کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں اور وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلی محمد شہبازشریف کی پر عزم قیادت میں ترقی کا سفر دن رات جاری ہے وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں ایک نیا پاکستان جنم لے رہا ہے۔

ایک طرف سی پیک کے ذریعے ملک کی تقدیر بدل رہی ہے اور دوسری جانب دہشت گردی و انتہا پسندی کا خاتمہ کرکے ترقی و خوشحالی کا روڈ میک متعین کردیاگیاہے ـ عمران خان کی منفی سیاست جلتی پر تیل چھڑکنے کا نام ہے ان کا کام انتشار اور تخریب کے ذریعے ملک کو کمزور کرنا ہے تاکہ عوام خوشحال نہ ہوسکیں ـ انہو ںنے کہاکہ بہتان خان پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں اور عوامی خوشحالی دیکھ کر حسد کے مارے لال پیلے رہتے ہیں ـ ان کے پاس عوامی ترقی کے لئے کوئی مثبت ایجنڈا نہیں ـقومی وسائل لوٹنے والے سابق حکمرانوں نے ملک کو تباہ کردیا تھا،سابق دور میںاگر لوٹ مار نہ کی جاتی تو ملک مسائل کی دلدل میں نہ پھنستا، ن لیگ کی حکومت عام آدمی میں انقلاب لانے کے لئے اقدامات کررہی ہے،پروفیشنل تعلیم کے لئے مختلف کورسزکا فری اہتمام کرنا واضح ثبوت ہے،مزید ایسے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس سے ہنر مند پیدا کئے جا سکیں،ہماری حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ریاست کے ہر فرد کو ایک مفید شہری بنایا جائے۔ پاکستان انشاء اللہ ترقی کرے گا اور دنیا پاکستان کی طرف معاشی بہتری کے لئے رخ کرے گی۔

یونین کونسل کاہنہ
uc247lahore@gmail.com
lahore 03124828367