سابق امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کیلئے الوداعی تقریب کا انعقاد

Chuck Hagel Farewell Ceremony

Chuck Hagel Farewell Ceremony

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے سابق وزیر دفاع چک ہیگل کے لیے الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا، اس موقع پر صدر باراک اوباما نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

واشنگٹن میں چک ہیگل کے لیے الوداعی تقریب ہوئی جس میں امریکی صدر ، نائب صدر جوبائیڈن اور وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چک ہیگل کی وجہ سے امریکی اتحاد مضبوط ہوا اور داعش کے خلاف جنگ میں عرب ممالک کی شرکت کی راہ ہموار ہوئی۔

اس موقع پر سابق وزیر دفاع نے امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ چک ہیگل کو فوجی دستے نے سلامی بھی دی۔