واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کے سابق صدر جارج ہربرٹ واکر بش طویل علالت کے بعد 94 سال کی عمر میں ہوسٹن میں انتقال کر گئے۔
جارج ڈبلیو بش سینئرکے بیٹے اور سابق امریکی صدر جارج بش جونیئر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اپنے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم بڑے افسوس کے ساتھ یہ اعلان کر رہے ہیں کہ ہمارے والد اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ جارج ڈبلیو بش بہت اچھے والد اور بہترین انسان تھے۔
یاد رہے کہ ان کی اہلیہ باربرا بش بھی رواں سال 17 اپریل کو انتقال کر گئیں تھیں جن کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد بش سینئر کی طبیعت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی تھی۔
واضح رہے 1989 سے 1993 تک امریکی صدر رہنے والے بش سینئر گزشتہ کئی برس سے مسلسل صحت کے مسائل کا شکار ہو کر ہسپتال میں داخل ہوچکے تھے اور ایک مرتبہ انہوں نے کرسمس بھی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہسپتال میں ہی منائی تھی۔