بارسلونا (جیوڈیسک) سپینش فارمولا ون ٹیسٹنگ ریس کےدوسرےروز جرمن ڈرائیور نیکو روزبرگ نے کامیابی حاصل کی۔
سپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والی فارمولا ون ٹیسٹ ریس کے دوسرے روز بھی ڈرائیورز برتری حاصل کرنے کے لیے پرجوش نظر آئے۔ جرمن ڈرائیور نیکو روز برگ نے 106 لیپس 1 منٹ 22 اعشاریہ سات نو سیکنڈز میں طے کر کے کامیابی سمیٹی۔
فن لینڈ کے والٹیری بوٹا نے بھی ٹریک پر خوب مہارت دکھائی ۔ والٹیری بوٹا ایک اعشاریہ 2 سیکنڈز کے فرق سے دوسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔ افتتاحی روز سرفہرست رہنے والے برازیلین ڈرائیور فیلپ نصر نے تیسرے نمبر پر فنش لائن کراس کی۔