فورٹ عباس (جیوڈیسک) بہاول نگر کی تحصیل فورٹ عباس میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک اشتہاری سمیت دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فورٹ عباس کے علاقے 303 والی پلی میں ڈاکو ناکہ لگا کر مسافروں سے لوٹ مار کررہے تھے۔ گشت پر مامور پولیس وہاں پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے تبادلے میں اشتہاری ڈاکو نادر عرف نادری بلوچ اور اس کا ساتھی مارا گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو نادر عرف نادری بلوچ قتل اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا۔