قلعہ احمد آباد کے صدر و معروف کالم نگار غلام مرتضی باجوہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

قلعہ احمد آباد : قلعہ احمد آباد کے صدر و معروف کالم نگار غلام مرتضی باجوہ کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کے سبب ان کی جان ومال کو خطرہ لا حق ہے۔ سیالکوٹ پولیس کو متعد د بار نوٹس دلانے کے باوجود وہ خاموش تماشائی بنی رہی۔ چیف منسٹر پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے آرڈرز کو بھی سیالکوٹ پولیس نے ہوا میں اڑا دیا۔ پولیس کو دی گئیں درخواستیں بھی کھو ہ کھاتے ڈال دی گئیں۔

پسرور کے موضع سوجووالی تحصیل پسرور ضلع سیالکوٹ کے رہائشی مبارک علی ،حنیف ،حمید ،رشید وغیرہ کالم نگار غلام مرتضی باجوہ اور ان کے والد عبد الحمید باجوہ کو عرصہ تین سال سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

متعلقہ محکموں اور اعلی حکام کوبار بار درخواستیں دینے کے باوجود کو ئی شنوا ئی نہیں ہوئی۔ تھانہ پولیس صدر پسرور کے اے ایس آئی رفاقت اور ایس ایچ او ملزمان سے ساز باز کرکے گائوں کی مشترکہ جگہ اور متاثرہ فریق کی ملکیتی حویلی پر مبارک وغیرہ کا رشوت لیکر قبضہ کرانا چاہتے ہیں۔

پریس کلب لاہور، پریس کلب سیالکوٹ، پریس کلب نارروال کے عہدیدروں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ کالم نگار غلام مرتضی باجوہ اور ان کے والد کو تخفظ فراہم کیا جائے۔اگر کالم نگار و صحافی کو کچھ ہوگیا تو تمام تر ذمہ داری پولیس اور پنجاب حکومت پر ہو گی۔ سیکرٹری جنرل نیاز حسین مغل