واشنگٹن (جیوڈیسک) فورٹ ہڈمیں 13 فوجیوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے جرم میں امریکی میجرنڈال حسن کو سزائے موت سنا دی گئی۔ امریکی فوج میں ماہر نفسیات میجر نڈال حسن نے 2009 میں فورٹ ہڈفوجی مرکز میں 13 ساتھیوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ انہیں فوجی مرکز پر فائرنگ کر کے زخمی کرکے گرفتار کیا گیا تھا۔
میجر نڈال حسن پر 8 ماہ مقدمہ چلایا گیا۔ عدالت میں سزائے موت سنائے جانے کے بعد میجر نڈال کے چہرے پر کوئی تاثرات نہیں تھے۔ انھوں نے مقدمے کی کارروائی کے دوران کوئی وکیل نہیں کیا تھا اور خود کو جرح کے لیے پیش کیا۔