قلعہ سیف اللہ ، دم گھٹنے سے خاتون اور اسکے دو بچے جاں بحق

Balochistan

Balochistan

ژوب (جیوڈیسک) قلعہ سیف اللہ میں گیس کے باعث دم گھٹنے کے باعث خاتون اور اسکے دو بچے جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ قلعہ سیف اللہ کے علاقے اول کاریز میں پیش آیا۔

جہاں خاتون سخت سردی کے باعث بچوں کے ساتھ کمرے میں گیس سیلنڈر کا چولہا جلتا چھوڑ کر سوگئی ، کمرے میں آکسیجن ختم ہونے سے تینوں افراد جاں بحق ہوگئے، لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔