اردو جرنل کا پانچواںشمارہ ''ہم عصراردو افسانہ'' کے لیے مخصوص ہوگا۔ شہاب ظفر اعظمی
Posted on May 11, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
انڈیا (کامران غنی) شعبۂ اردوپٹنہ یونیورسٹی سے شایع ہونے والے سالانہ مجلہ ”اردو جرنل” کا آئندہ پانچواںشمارہ (٢٠١٤ئ) ”ہم عصر اردو افسانہ” کے خصوصی مطالعے پر مشتمل ہوگا۔یہ اطلاع جرنل کے مدیر ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی نے ایک پریس ریلیز میں دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اردو جرنل گذشتہ چار سالوں سے لگا تار شایع ہو رہا ہے اور اس کا ہر شمارہ کسی مخصوص موضوع پر ہی ہوتا ہے۔اس سے قبل چارشمارے طنزو مزاح اور دبستان عظیم آباد،فیض ،مجاز اور سہیل عظیم آبادی ،سعادت حسن منٹو و غیر افسانوی نثر اور اردو تحقیق و تنقید جیسے گوشوں پر شایع ہو چکے ہیں۔
اردو دنیا میں ان شماروں کی نہ صرف عوام میں میں پذیرائی ملی بلکہ طلبہ ،اساتذہ اور ریسرچ اسکالر ز نے بھی ان کی افادیت اور معنویت کا اعتراف کیا۔”ہم عصر اردو افسانہ”نے اپنی مخصوص پہچان بنائی ہے اور موجودہ دور نئے فکشن کے مطالعے اورڈسکورس کا مطالبہ کررہا ہے،اس لیے فیصلہ لیا گیا کہ طلبہ ،اساتذ ہ اور ادب کے سنجیدہ قارئین کو نگاہ میں رکھ کر آئندہ شمارہ”ہم عصر اردو افسانہ” (١٩٦٠ء تا ٢٠١٣ئ) کی صورت حال کے مطالعے پر مخصوص کیا جائے تاکہ یہ شمارہ بھی دستاویزی حیثیت کا حامل ہو سکے۔ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی نے اردو کے اساتذہ اور محققین سے گذارش کی ہے
کہ وہ درج ذیل خاکے کو نگاہ میں رکھ کر معیاری اور تحقیقی مضامین ارسال کریں تاکہ جرنل کا یہ مخصوص شمارہ وقیع و مفید صورت میں سامنے آ سکے۔
)خاکہ( نئے اردو افسانے کافنی مطالعہ۔ہم عصر اردو افسانہ پر دوسری زبانوں کے فکشن کے اثرات۔ہم عصر افسانے کے موضوعات، کردار ، رجحانات اور اسالیب۔نئے افسانہ نگاروں کے مختلف ادبی نظریات۔ہم عصرافسانہ کی تنقید اور اس کے اصول۔بہار میں اردو افسانہ کی صورت حال۔١٩٦٠ سے تاحال اردو کے اہم افسانہ نگار اور ان کی خدمات۔-نئی خواتین افسانہ نگاروں کی خدمات کا جائزہ۔اہم افسانوں کے تجزیے۔
اردو افسانے کا مستقبل وغیرہ۔ انہوں نے مزید گذارش کی ہے کہ موضوع کے تکرار سے بچنے کی کوشش جائے اور ممکن ہو تو اِن پیج میں ٹائپ کر کے درج ذیل پتے پر سی ڈی میں بذریعۂ ڈاک بھیجیں یا میل کردیں۔