القلم سکول میانہ چک جوڑا کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات آج 23 مارچ بروز اتوار صبح 10 بجے ہو گی
Posted on March 24, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) القلم سکول میانہ چک جوڑا کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات آج23 مارچ بروزاتوار صبح 10بجے ہوگی۔ سکول ہذا پرنسپل حافظ مصعب لبیب کے مطابق تقریب کی صدارت القلم ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری میاں وقاص وحید کریں گے جبکہ مہمانان خصوصی میں ممتازمذہبی سکالر حافظ محمد ادریس ،وفاقی سیکرٹری دفاع چوہدری جعفراقبال اورعالمی ریکارڈ یافتہ نوعمر طالب علم رائے حارث منظور ہوںگے۔
تقریب میں پوزیشنز لینے والے طلبہ و طالبات اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ میں انعامات تقسیم کرنے کے علاوہ یوم پاکستان کی مناسبت سے سکول کے طلبہ و طالبات مختلف خاکے،ٹیبلوز،ملی نغمے اور تقاریر پیش کریں گے۔
جبکہ القلم سکول کے تعمیراتی پراجیکٹ کا PSOپمپ گھرکو کے ساتھ سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔سکول ہذا کے ڈائریکٹر اکیڈیمکس ڈاکٹر حافظ ہارون ادریس،ڈائریکٹرز میاں عمرفاروق،میاں محمد یوسف اور ایڈمنسٹریٹر شیخ فخروالسلام فیصل پروگرام کو کامیاب بنانے کی تیاریوں میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ القلم سکول کا یہ ایک اعزاز ہے کہ عالمی ریکارڈ یافتہ نو سالہ طالب علم رائے حارث منظور پہلی بار کسی تعلیمی ادارے کی تقریب میں شریک ہورہے ہیں۔تقریب میں علاقے بھر کی سیاسی ،تعلیمی،سماجی،کاروباری، قانونی اور عوامی شخصیات سمیت طلبہ و طالبات کے والدین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com