اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے ملا عبد الغنی برادر کو کل رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملا عبد الغنی برادر کی رہائی کل عمل میں لائی جا رہی ہے جس کا فیصلہ رواں ماہ میں حکومت نے کیا تھا۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے مطابق ملا عبد الغنی برادر کی رہائی کا اصولی فیصلہ تو ہو چکا تھا تاہم ان کی نقل و حرکت سے متعلق قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دی جا رہی تھی۔ملا عبد الغنی برادر افغان طالبان تحریک کے بانیوں میں سے ہیں، وہ ملا عمر کے ڈپٹی کے طور فرائض انجام دیتے رہے۔ ملا عبد الغنی برادر کو 2010 میں گرفتار کیا گیا۔