ملا برادر کی رہائی خوش آئند ہے: افغان وزیر خارجہ

Afghan Foreign Minister

Afghan Foreign Minister

نیویارک (جیوڈیسک) افغان وزیر خارجہ زلمے رسول نے کہا ہے کہ پاکستان میں ملاعبدالغنی برادر کی رہائی اس بات کا پہلا اشارہ ہے کہ نوازشریف کی حکومت افغانستان کے ساتھ تعاون کے وعدوں کی پاس داری کررہی ہے۔ وہ نیویارک میں ایشیا سوسائٹی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ ماضی کے مقابلے میں اب پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے زیادہ پرامید ہیں۔ پاکستان نے افغان امن عمل میں مدد دینے کے لئے افغان طالبان کے رہنما ملا عبدالغنی برادر کو ہفتے کے روز رہا کیا تھا۔ افغان حکومت نے پاکستان کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔