لائف آف اے پائی کو سال کی سب سے غیرمعمولی میگا ہٹ قرار دیا جارہا ہے کیونکہ فلم کی ریلیز سے پہلے کسی کو بھی یہ امید نہیں تھی کہ فلم نہ صرف باکس آفس پر غیر معمولی کامیابی حاصل کرے گی بلکہ آسکر ایوارڈز کی دوڑ میں بھی ٹاپ پر رہے گی۔
دنیا بھر میں چھ سوملین ڈالرز کا بزنس کمانے والی لائف آف پائی آسکر جیتنے کی دوڑ میں شریک چوٹی کی نو فلموں میں سب سے اوپر ہے۔ بھارتی لڑکے اور بنگال ٹاائیگر پر بنائی گئی لائف آف پائی آسکر کی مختلف کیٹیگریز میں گیارہ نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ لنکن بارہ نامزدگیوں کے ساتھ پہلینمبرپر ہے۔
فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ لائف آف پائی کے زیادہ سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے کے امکانات روشن ہیں۔ سخت مقابلے کے بعد آسکر کون سی فلم جیت پائے گی یہ تو چوبیس فروری کو آسکر ایوارڈزکی تقریب میں ہی پتہ چل پائے گا۔