ملا نبی حنفی کے مرکز پر حملہ، 13 افراد ہلاک، طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

Orakzai Agency Attack

Orakzai Agency Attack

اورکزئی ایجنسی (جیوڈیسک)اورکزئی ایجنسی میں مقامی طالبان کمانڈر ملا نبی حنفی کے مرکز پر خودکش حملے اور فائرنگ میں 13 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ حملے میں طالبان کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ کالعدم تحریک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے بلند خیل میں مقامی طالبان کمانڈر ملا نبی حنفی کے مرکز پر صبح ساڑھے چھے بجے نامعلوم شدت پسندوں نے حملہ کردیا۔

شدت پسندوں نے پہلے فائرنگ کی اور پھر بارود سے بھری گاڑی مرکز سے ٹکرا دی۔ حملے میں خودکش حملہ آوروں سمیت 13 افراد ہلا ک جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے طالبان کمانڈر کا مرکز بھی مکمل طو ر پر تباہ ہوگیا۔ حملہ میں آس پاس کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا اور کئی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔