ملا قاسم خراسانی اور عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی اطلاع

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کے کمانڈر ملا قاسم خراسانی اور عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کی جانب سے دونوں کمانڈرز کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی جبکہ کالعدم تنظیم نے امیر اور نائب امیر کے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ کمانڈر اسد آفریدی کو کالعدم تنظیم کا قائم مقام امیر مقرر کر دیا گیا۔ واضح رہے جماعت الاحرار ٹی ٹی پی کا امیر اور نائب امیر افغانستان میں آپریشن کے دوران زخمی ہوئے تھے۔