اسلام آباد : الخدمت فاوَنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے زیرِ اہتمام فاوَنڈیشن آف فیتھ فل اور اخوت کے تعاون سے 450 مسیحی خاندانوں میں گرم کپڑوں اور راشن پیکجز پر مشتمل کرسمس تحاءف تقسیم کئے گئے۔ مسیحیوں کے مذہبی تہوار کرسمس کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت الخدمت فاوَنڈیشن کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے کی ۔ جبکہ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ اور معززینِ علاقہ سمیت مسیحی بھائیوں کی کثیر تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔ سید احسان اللہ وقاص نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات کے انعقاد سے ملی اتحاداور اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے جذبے کو فروغ ملے گا۔
الخدمت فاوَنڈیشن نے انسانیت کی بلا تعصب رنگ و نسل اور مذہب خدمت کرکے عظیم مثال قائم کی ہے ۔ الخدمت فاءونڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت ملک بھر میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کے مذہبی تہواروں پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ خدمت خلق کے ساتھ ساتھ مذہبی ہم آہنگی کی فضا قائم ہو ۔ خوشیاں منانا ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور ایسے لوگ جو کسی بھی وجہ سے ان سے محروم رہ گئے ہیں ہ میں انکی خوشیوں میں بڑھ چڑھ کرشامل ہونا چاہیئے ۔