گجرات کی خبریں 25/7/2016

GPI News

GPI News

گجرات (جی پی آئی) چیئرمین شاہدولہ ویلفیئر فائونڈیشن و سجاعتہ نشین دربار حضرت سید کبیر الدین شاہدولہ دریائی ‘ صاحبزادہ سید ناصر محمود گیلانی نے اپنے پیغام میں صدر پاکستان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور تمام صوبائی حکومتوں کے گورنرز ‘ وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم پاکستان سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 جولائی 2016ء کے دن کو نیشنل چیرٹی ڈے کے طور پر منایا جائے اور عبدالستار ایدھی جیسی عظیم شحصیت کو نیشنل چیرٹی ڈے منا کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مدر ٹریسا کی شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے نرسنگ ڈے منایا جا سکتا ہے تو عبدالستار ایدھی جیسی سماجی شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے چیرٹی ڈے منایا جائے جو کہ دنیا بھر میں منایا جائے اسکے لئے حکومت پاکستان اقوام متحدہ میں بھی قرارداد پیش کرے۔ اس سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہو گا۔
……………………………
……………………………

گجرات(جی پی آئی) ناروے کی ممتاز مذہبی شخصیت صاحبزادہ پیر حافظ بلال امتیاز شاہ نے دورہ پاکستان کے دوران جامع اسلامیہ قرآن کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں پر ان کا استقبال ممتاز مذہبی شخصیت علامہ مظہر حسین قادری نے انکا استقبال کیا۔ اس موقع پر پیر سید حافظ بلال امتیاز شاہ نے علامہ مظہر حسین قادری کی مذہبی خدمات کو بے حد سراہا اور وہ جس طرح دین اسلام کی خدمت کر رہے ہیں انہوں نے دعا کہ اللہ تعالیٰ مظہر حسین قادری کو مزید ترقی عطا فرمائے۔ان کے ہمراہ پیر سید زوار حسین شاہ بھی موجود تھے۔
……………………………
……………………………

گجرات(جی پی آئی) ممتاز مذہبی شخصیت و جمعیت علمائے پاکستان کے جنرل سیکرٹری چوہدری فیاض حسین کے والد محترم الحاج مہر غلام حسین رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل محلہ علی مسجد میں منعقد ہوئی۔ جس میں ضلع بھر سے اہم شخصیات ‘ علماء و مشائخ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ خصوصی خطاب ممتاز عالم دین مفتی اسلام مفتی محمد اشرف القادری مرکزی سجادہ نشین آستانہ عالیہ نیک آباد مراڑیاں شریف نے کیا۔ جنہوں نے اپنے خطاب میں الحاج مہر غلام حسین مرحوم کی مذہبی’ سماجی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرحوم نے نہ صرف گجرات شہر بلکہ دیگر مقامات پر بھی مساجد تعمیر کروائی اور اللہ کے گھروں کو آباد کیا جو کہ صدقہ جاریہ ہے ان کے صاحبزادگان بھی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دین اسلام کی خدمت کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر ممتاز شخصیات جن میں مولانا مہدی خاں قادری’ صاحبزادہ حکیم افتخار علی نورانی’ علامہ عبدالخالق نقشبندی’ صاحبزادہ عبداللہ جلالی’ صاحبزادہ عبدالرحمن’ قاری محمد جمیل اعظمی’ علامہ محمد فیاض چشتی’ چوہدری محمد اصغر تیل والا’ چوہدری محمد یعقوب ‘ مولانا محمد عظیم’ مولانا حق نواز نعمانی’ مولانا قاری محمد عباس’ چوہدری الطاف حسین ایڈووکیٹ’ چوہدری مجید اللہ ملہی ایڈووکیٹ’ حاجی محمد صدیق بھٹہ’ چوہدری حسنین اصغر ‘ مفتی عبدالسلام ہاشمی’ قاری ابرار احمد’ مولانا محمد افضل قادری’ چوہدری بہادر خاں’ اعجاز احمد بٹ’ چوہدری عاشق حسین’ مولانا یعقوب قاری’ چوہدری امتیاز حسین’ چوہدری ریاض حسین’ چوہدری رضا المصطفیٰ و دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر ملکی و سلامتی کی دعا کی گئی۔ جبکہ خصوصی طور پر پیشوائے اہلسنت امام شاہ احمد نورانی صدیقی کے عرس مبارک کے حوالہ سے بھی دعا کی گئی۔
……………………………
……………………………

گجرات(جی پی آئی) ممتاز تعلیمی شخصیت شہزاد شفیق شرقپوری کے والد محترم بائو محمد شفیق جو کہ گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم چہلم اور اجتماعی دعا کی محفل منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ممتاز مذہبی شخصیت پیر سید زمان شاہ نے کی۔ جبکہ خصوصی شرکت پیر سید اعجاز حسین شاہ نے کی۔ اس موقع پر گجرات ‘ گوجرانوالہ’ جہلم’ شرقپور شریف’ لاہور ‘ راولپنڈی سے آئے ہوئے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ خصوصی خطاب ممتاز مذہبی راہنما علامہ صاحبزادہ پیر غلام بشیر نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بائولی شریف نے کیا۔ جبکہ ممتاز ثناء خوان رسول سید عثمان شاہ’ عبدالحفیظ ‘ محمد مدثر سلیم قادری’ یوسف نقشبندی’ عبدالعزیز چشتی’ صوفی محمد اسلم’ اقبال قادری’ حسین شاہ’ قاری غلام سرور چشتی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ جبکہ تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری نذیر احمد نے حاصل کیا۔ خصوصی نعت گلفام نقشبندی نے پیش کی۔ نقابت کے فرائض محمد شکیل نقشبندی اور علامہ فیض الاسلام طاہری نے سرانجام دئیے۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ شرکائے محفل میں علامہ محمد دین راجوری’ چوہدری اجمل علی خاور’ عبدالرزاق سلیمی ‘ محمود اختر محمود’ افتخار بھٹہ ‘ شہباز اے چوہدری’ چوہدری محمد نواز سابق EDO ‘ خادم حسین سلیمی’ حافظ محمد طاہر’ حاجی افضل خالد’ میر عبدالرزاق’ چوہدری عطاء اللہ گل’ چوہدری اصغر تیل والا’ چوہدری حسنین اصغر’ شکیل نقشبندی’ سہیل احمد’ میاں عاطف منیر پگانوالہ’ چوہدری اسد اللہ’ اسحاق ڈار’ چوہدری صغیر وڑائچ’ چوہدری وقار نادر جوڑا’ اقبال ورک’ عبدالغفور شیخ’ ندیم بشیر نقشبندی’ شاہد بھنڈر’ اسحاق بھنڈر’ ڈاکٹر نذیر لاہور ‘ اشفاق اسحاق’ قاری شفاء حسین شاہ’ سید آصف رضا نقوی’ ریاض حسین ترابی ایڈووکیٹ’ محمد گلفام’ چوہدری نجیب اشرف چیمہ’ اقبال بھٹہ’ سلیم شیر عبدالکیانی گجر خاں’ اشفاق سلیم کیانی گجر خاں’ وارث علی’ رانا ثاقب مشرف’ اشفاق پٹواری شرقپور شریف’ انصر محمود قذافی’ چوہدری طارق جاوید ‘ چوہدری شیراز احمد’ شمشاد حسین’ طاہر علی’ حامد مختار’ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ’ و دیگر اہم شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکاء کو لنگر بھی کھلایا گیا۔
……………………………
……………………………

گجرات(جی پی آئی) ممتاز مذہبی شخصیت و عالم دین خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ نیریاں شریف قاری عبدالخالق نقشبندی نے گزشتہ روز مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد اشرف قادری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اہم مذہبی ایشوز پر گفتگو کی گئی اور عبدالخالق نقشبندی نے مفتی اشرف قادری کی دینی خدمات کو بے حد سراہا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انکا سایہ امت مسلمہ پر قائم رکھے اور ملک میں اسلام کا بول بالا ہو۔
……………………………
……………………………

گجرات(جی پی آئی) شہزاد شفیق شرقپوری فروغ تعلیم کیلئے دن رات کام کرر ہے ہیں اور میٹرک کے امتحانات میں شاندار نتائج پر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے سٹاف اور شہزاد شفیق کی شبانہ روز محنتوں کا نتیجہ ہے ۔ گجرات کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد انہیں اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اور اُمید ظاہر کرتے ہیں کہ یہ ادارہ دن دُگنی رات چگنی ترقی کرے۔ ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
……………………………
……………………………

گجرات(جی پی آئی) ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا ہے کہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر نگرانی خوبصورت گجرات پروگرام کے تحت شہر کی صفائی کے جامع پلان پر عملدرآمد کا آغاز آج سے ہوگا، پہلے روز یونین کونسل نمبر 2سے کوڑے کرکٹ کا خاتمہ اور سیوریج نالوںکی صفائی کی جائے گی ،اس حوالے سے افتتاحی تقریب صبح 10بجے یونین کونسل آفس مہمدہ روڈ نز د ایلمینٹری سکول میںہوگی جس کے مہماناںخصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ہوں گے جبکہ منتخب عوامی نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ انہوںنے بتایا کہ جامع پلان کے تحت معمول کی سینی ٹیشن سروسز کے بعد ٹی ایم اے گجرات کے تمام افسران، عملہ اور مشینری یونین کونسل نمبر 2میں پہنچا دی جائے گی جہاں ہر وارڈ کی صفائی کے لئے دو سپروائزرز کی زیر نگرانی 60رکنی سینی ٹیشن سٹاف صفائی کا کام کرے گا اور یونین کونسل کے تمام علاقوں سے کوڑا کرکٹ کا خاتمہ کیا جائے گا اسی طرح سیوریج نالوںکی صفائی بھی کی جائے گی۔ انہوںنے بتایا کہ متعلقہ چیئرمین یونین کونسل ، وائس چیئرمین اور کونسلرز بھی صفائی کے کام کی نگرانی کریںگے۔
……………………………
……………………………

گجرات(جی پی آئی) منگلا پاور ہائوس کے ایک ٹنل میں فنی خرابی، گیپکو کو 100میگا واٹ اضافی لوڈ شیڈنگ سامنا، اگلے 4دنوں تک گیپکو کے9گرڈ اسٹیشنوں پر 2سے4گھنٹے اضافی لوڈ شیدنگ کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق منگلا پاور ہائوس کے ایک ٹنل میں فنی خرابی کے باعث گیپکو کو 100میگا واٹ اضافی لوڈ شیڈنگ سامنا ہے جس کی وجہ سے اگلے 4دنوں تک گیپکو کے9گرڈ اسٹیشنوں پر 2سے4گھنٹے اضافی لوڈ شیدنگ کرنا پڑے گی۔ اس اضافی لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہونے والے132کے وی گرڈ اسٹیشنوں میں لالہ موسیٰ، کھاریاں، جلال پور جٹاں، بھمبر ، اعوان شریف، ڈنگہ، ہیلاں ، منڈی بہاولدین اورکھٹیالہ شیخاں شامل ہیں۔گیپکو کو ان گرڈ اسٹیشنوں کے شہری رہائشی و کمرشل فیڈروں پر 2گھنٹے اور دیہی رہائشی و ٹیوب ویل فیڈروں پر 4گھنٹے زائد لوڈشیڈنگ کرنا پڑے گی جبکہ اس دوران انڈسٹریل ڈومینیٹڈ اور پاور لوم ڈومینیٹڈ فیڈروں پر بھی 2سے 4گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنا ہو گی۔پاور ہائوس میں پیدا ہونے والے فنی خرابی کی مرمت و بحالی کاکام تیزی سے جاری ہے۔گیپکو انتظامیہ نے صارفین سے تعاون کی اپیل کی ہے۔تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہیں۔
……………………………
……………………………

گجرات(جی پی آئی) جلالپورجٹاںمیں ہزاروںطلباء کوزیورِتعلیم سے آراستہ کرنے والے استاد صوفی علی اکبرقادری کومنڈہالہ میںسپردِخاک کردیاگیا۔مرحوم کی نمازجنازہ میں ان کے شاگردوں،رفقائے کار،اہل علاقہ اورمعززین کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔نمازجنازہ میں شرکت کرنے والوں میںسابق ناظم میرعبدالحمید،معروف آرکیٹکٹ مستظہرالحسن تنویر،صحافی محمدیوسف بھٹہ،سابق کونسلراورمسلم لیگ ق کے رہنمامیر افتخار احمدیار،اپنا جے پی جے کے چیف ایڈیٹرلالہ محمداشفاق ایاز،میرمحمد ناصر،شیخ یاوراکرم،ڈاکٹرارشادمرزاودیگرشامل تھے۔صوفی علی اکبرقادری مرحوم نے لگ بھگ چالیس سال تدریسی خدمات انجام دیں۔وہ گورنمنٹ تعلیم الدین ہائی سکول جلالپورجٹاں،گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر1اورگورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر2میںطویل عرصہ بطورسینئرہیڈماسٹرخدمات بھی انجام دیتے رہے۔وہ تدریس کے ساتھ ساتھ اپنے طلباء کی تربیت پرخصوصی توجہ دیاکرتے تھے۔ان کے سینکڑوں شاگردآج پاکستان بھر کے علاوہ دنیاکے مختلف ممالک میں نمایاں کامیابیاں حاصل کررہے ہیں۔انہیںاقبالیات کے علاوہ علم تصوف پربھی عبورحاصل تھا۔آپ پیرصاحب آف ڈھوڈہ شریف کے عقیدت مندتھے۔صوفی صاحب نے شیخ سعدی،مولانارومی اورمیاں محمدبخش جیسے شعراء کاسیرحاصل مطالعہ کیاتھا اوروہ اکثراپنے شاگردوں کونہ صرف قرآن وسنت کے متعلق آگہی دیتے تھے بلکہ ان شعراء کے کلام میں موجوداﷲاوراﷲکے رسول ۖکے پیغام کوبیان کرتے تھے۔صوفی صاحب رسول اﷲۖکی سیرت میںموجودہ دور کے تمام مسائل کاحل موجودقراردیتے تھے۔صوفی علی اکبرقادری مرحوم کوتین زبانوںاردو،فارسی اورانگریزی کے ادب پردسترس حاصل تھی۔انہوں نے ان زبانوںکی تدریس بھی کی اوراپنے شاگردوںکوگرامر، صرف ونحواورزبان کی دیگرباریکیوںسے آگاہ کیا۔ مرحوم کاختم قل کل(25جولائی بروزسوموار)صبح10بجے مقامی جامع مسجدمیںپڑھا جائے گا۔
……………………………
……………………………

گجرات (جی پی آئی) جلالپورجٹاںکے سابق نیوزایجنٹ اوراڈہ ٹم ٹم پر واقع ضیاہوٹل کے مالک ضیااللہ بٹ مرحوم کے چھوٹے بھائیوںنے بھائی کے بچوںکے سرپردستِ شفقت رکھنے کی بجائے ان کی جائیداد پرقبضہ کرلیا۔یتیم بچوں نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیاتوچچا اس پرتعمیرات کرنے لگے اوروالدکے مکان میںمقیم بھتیجیوںکوبے دخل کرنے کی دھمکی دے دی۔ضیابٹ مرحوم کی صاحبزادی ارم ضیا بٹ نے میڈیاکوبتایاہے کہ ہم تمام بہن بھائی اپنے والدکی تمام وراثت اپنے نام منتقل کرواچکے ہیں مگرہمارے دوچچاحاجی ثنااﷲ اورحاجی ذکااﷲعرصہ بیس سال سے بدستورہمارے مکان پر قابض ہیں اور معززین کے کہنے کہلوانے کے باوجودقبضہ نہیں چھوڑرہے بلکہ الٹاہمیںپریشان کررہے ہیں۔ ارم ضیابٹ نے ڈی پی اوگجرات اوروزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ ہمیںتحفظ فراہم کیاجائے اور ہماری جائیدادسے ناجائزقبضہ ختم کروایاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔